World. Visits

Flag Counter

Friday, 20 November 2015

""ایک ماں کی اپنی بیٹیوں کے تخفظ کی خاطر ہار""
ایک ماں اپنی دو بیٹیوں کے تخفظ کی خاطر اپنے بیٹے کے ناحق قتل پر ملنے والے انصاف محروم ہو گئی اور امیری اور وزیری نظام کے آگے ہار گئی اور بے حس اور بھگوڑا نظام جیت گیا
امیر جیت گیا ۔۔۔ غریب ہار گیا
وزیر جیت گیا ۔۔۔ نظام ہار گیا
ہر روز اس ملک پاکستان میں ظلم و بربریت ، حیوانگی ، درندگی ، بد نظمی اور بے حسی کی ایک نئی مثال رقم ہو رہی ہے اور ہم عوام ہیں کہ بے حسی کا لبادہ اوڑے خاموشی سے تماشا دیکھ بھی رہے ہیں اور تماشا بنتے بھی جا رہے ہیں
جناب عزت معاب چیف جسٹس صاحب نے ایک عرصہ بعد ایک سؤ موٹو ایکشن لے تو لیا اب دیکھتے ہیں کہ کیا گُل کھلاتا ہے وہ سؤ موٹو ایکشن جو اعلٰی عدلیہ نے اس بنیاد پر لیا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ حالانکہ سب واضح نظر آ رہا ہے کہ دال میں سب کچھ کالا ہے۔
گواہ خرید لیے گئے ۔ مدعی خرید لیا گیا ۔ اور حد تو یہ ہے کہ اُس ماں کو جسکا اکلوتا لخت جگر ۔ جسکا مستقبل ۔ جسکی آس اُمید ۔ کل کائنات اُسکا بیٹا تھا ۔ اپنی بیٹیوں کے تخفظ کے لئیے بک گئی۔۔ خرید لی گئی ۔۔ ڈرا دھمکا دی گئی ۔۔ مجبور و بے بس لاچار کر دی گئی ۔۔ افسوس صد افسوس ۔۔۔ جناب چیف صاحب اب ہمت کریں اور توڑ پہنچائیں اس کیس کو ۔۔ کیونکہ آپ نے خود آواز دے کر پکارا ہے ۔۔ اب انصاف کریں ورنہ پکڑ اب آپ کی بھی ہو گی۔۔
لیکن ایک بات اب طہہ ہے ہم بحثیت مجموعی بے حسی کی انتہائی نچلی سطح پر آگئے ہیں ۔ کسی کے دکھ درد اور تکلیف کا ہمیں کوئی احساس نہیں رہا کوئی مرتا ہے مر جائے ۔ کوئی جلتا ہے جل جائے ۔ ہمیں بس اپنے کام اپنی ذات سے غرض ہے
یاد رکھئیے کل کو یہ وقت ہم سے کسی پر بھی آ سکتا ہے۔۔ پھر روئیں دھوئیں گیں ہم ۔۔ آہ و پکار کریں گے۔۔ سسکیاں بھریں گیں ۔۔ لیکن کوئی سُننے والا نہیں ہو گا۔۔ اور ایسی ہی بے حسی سے گزریں گے اور پل پل توپیں گے۔۔
کوئی کیا جانیں اُس ماں کا دکھ ۔۔ دنیا تو اُس کی اُجڑی ہے ۔۔ باغ تو اُسکا ویران ہوا ہے۔۔ اُسکی وہ ہی جانے کہ کیا بیتی اُسکے بیٹے کے جانے کے بعد اُس پر۔۔
حکمرانوں یاد رکھنا اُس ماں کی آہ ضرور لگی ہو گی اُسکی آہ و پکار اور سسکیوں کی گونج ساتویں آسمان تک سُنی گئی ہو گی۔۔ اور ایک عدالت تو اِس دنیا میں لگی ہے ۔۔ ایک عدالت وہاں بھی لگنی ہے اور اُس عدالت کے فیصلے بھی اٹل ہوں گے۔۔
اور اللہ کی لاٹھی بڑی پکڑ کرے گی۔۔ انصاف اگر یہاں نہیں تو اُس جہان ضرور ملے گا۔۔

No comments:

Post a Comment